سورة یوسف - آیت 29
يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۚ وَاسْتَغْفِرِي لِذَنبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ الْخَاطِئِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر یوسف سے کہا : ’’اس بات کو جانے دو‘‘ اور اپنی بیوی سے کہا : تو اپنے گناہ کی معافی مانگ۔ بلاشبہ تو ہی خطاکار ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اس کا چرچا مت کرو۔ 2- اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عزیز مصر پر حضرت یوسف (عليہ السلام) کی پاک دامنی واضح ہو گئی تھی۔