سورة ھود - آیت 104
وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلَّا لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے اس دن کو بس ایک معینہ مدت تک کے لئے [١١٦] ہی مؤخر کر رکھا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی قیامت کے دن میں تاخیر کی وجہ صرف یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالٰی نے اس کے لئے ایک وقت معین کیا ہوا ہے۔ جب وہ وقت مقرر آ جائے گا، تو ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہوگی۔