سورة البقرة - آیت 147
الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ تحویل قبلہ کا حکم جو تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے بالکل درست ہے۔[١٨٤] لہٰذا اس کے متعلق ہرگز شک میں نہ پڑنا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
*پیغمبر پر اللہ کی طرف سے جو بھی حکم اترتا ہے، وہ یقیناً حق ہے، اس میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔