سورة ھود - آیت 58
وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا هُودًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَنَجَّيْنَاهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر جب ہمارا حکم (عذاب) آگیا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ اس کے ساتھ ایمان لائے تھے انھیں اپنی مرضی سے نجات دی [٦٦] اور سخت عذاب سے انھیں بچا لیا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* سخت عذاب سے مراد وہی الرِّ یْحَ الْعَقِیْمَ تیز آندھی کا عذاب ہے جس کے ذریعے سے حضرت ہود (عليہ السلام) کی قوم عاد کو ہلاک کیا گیا جس سے حضرت ہود (عليہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا گیا۔