سورة الاعراف - آیت 183
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور میں انہیں ڈھیل دے رہا ہوں۔ یقینا میری تدبیر کا کوئی توڑ [١٨٣] نہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ وہی استدراج وامہال ہے جو بطور امتحان اللہ تعالیٰ افراد اور قوموں کو دیتا ہے۔ پھر جب اس کی مشیت مؤاخذہ کرنے کی ہوتی ہے تو کوئی اس سے بچانے پر قادر نہیں ہوسکتا، کیونکہ اس کی تدبیر بڑی مضبوط ہے۔