سورة الاعراف - آیت 122
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جو موسیٰ اور ہارون کا پروردگار ہے‘‘
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- سجدے میں گر کر انہوں نے رب العالمین پر ایمان لانے کا اعلان کیا جس سے فرعونیوں کو مغالطہ ہوسکتا تھا کہ یہ سجدہ فرعون کو کیا گیا ہے جس کی الوہیت کے وہ قائل تھے، اس لیے انہوں نے موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کا رب کہہ کر واضح کر دیا کہ یہ سجدہ ہم جہانوں کے رب کو ہی کر رہے ہیں ۔ لوگوں کے خود ساختہ کسی رب کو نہیں۔