سورة الاعراف - آیت 66
قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي سَفَاهَةٍ وَإِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا : ’’ہم تو تجھے کم عقل آدمی [٧١] دیکھتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو‘‘
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کم عقلی ان کے نزدیک یہ تھی کہ بتوں کو چھوڑ کر، جن کی عبادت ان کے آبا واجداد سے ہوتی آرہی تھی، الہ واحد کی عبادت کی طرف دعوت دی جارہی ہے ۔