سورة الاعراف - آیت 65

وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور قوم عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ اس نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا : ''اللہ کی عبادت کرو جس کے بغیر تمہارا کوئی الٰہ نہیں۔[٧٠] کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں''

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ قوم عاد، عاد اولیٰ ہے جن کی رہائش یمن میں ریتلے پہاڑوں میں تھی اور اپنی قوت و طاقت میں بےمثال تھی ۔ ان کی طرف حضرت ہود (عليہ السلام)، جو اسی قوم کے ایک فرد تھے، نبی بن کر آئے۔