سورة الاعراف - آیت 60
قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس کی قوم کے سرداروں [٦٤] نے کہا : ''ہم تو تجھے ہی صریح گمراہی میں دیکھتے ہیں''
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* شرک اس طرح انسانی عقل کو ماؤف کردیتا ہے کہ انسان کو ہدایت، گمراہی اور گمراہی، ہدایت نظر آتی ہے ۔ چنانچہ قوم نوح کی بھی یہی قلبی ماہیت ہوئی، ان کو حضرت نوح (عليہ السلام)، جو اللہ کی توحید کی طرف اپنی قوم کو دعوت دے رہے تھے نَعُوذُ بِاللهِ گمراہ نظر آتے تھے۔ تھا جو ناخوب، بتدریج وہی خوب ہوا کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر