سورة القصص - آیت 74
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنتُمْ تَزْعُمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جس دن اللہ انھیں پکارے گا اور پوچھے گا : ''کہاں ہیں وہ جنہیں تم میرا شریک خیال کرتے تھے؟''
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
افترا بندی چھوڑ دو مشرکوں کو دوسری دفعہ ڈانٹ دی جائے گی اور فرمایا جائے گا کہ ’ دنیا میں جنہیں میرا شریک ٹھہرا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں ؟‘ ہر امت میں سے ایک گواہ یعنی اس امت کا پیغمبر ممتاز کر لیا جائے گا ۔ مشرکوں سے کہا جائے گا اپنے شرک کی کوئی دلیل پیش کرو ۔ اس وقت یہ یقین کر لیں گے کہ فی الواقع عبادتوں کے لائق اللہ کے سوا اور کوئی نہیں ۔ کوئی جواب نہ دے سکیں گے حیران رہ جائیں گے اور تمام افترا بھول جائیں گے ۔