سورة ھود - آیت 100
ذَٰلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْقُرَىٰ نَقُصُّهُ عَلَيْكَ ۖ مِنْهَا قَائِمٌ وَحَصِيدٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ ان بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو موجود ہیں اور کچھ اجڑ چکی ہیں
ابن کثیر - حافظ عماد الدین ابوالفداء ابن کثیر صاحب
عبرت کدے کچھ آباد ہیں کچھ ویران نبیوں اور ان کی امتوں کے واقعات بیان فرما کر ارشاد باری ہوتا ہے کہ ’ یہ ان بستیوں والوں کے واقعات ہیں ، جنہیں ہم تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ۔ ان میں سے بعض بستیاں تو اب تک آباد ہیں اور بعض مٹ چکی ہیں ۔ ہم نے انہیں ظلم سے ہلاک نہیں کیا ۔ بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے کفر و تکذیب کی وجہ سے اپنے اوپر اپنے ہاتھوں ہلاکت مسلط کر لی ۔ اور جن معبودان باطل کے انہیں سہارے تھے وہ بروقت انہیں کچھ کام نہ آ سکے ۔ بلکہ ان کی پوجا پاٹ نے انہیں اور غارت کر دیا ۔ دونوں جہاں کا وبال ان پر آپڑا ‘ ۔