سورة الاخلاص - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الاخلاص کا تعارف : یہ سورت بھی مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی اس کی چار آیات ہیں جنہیں ایک رکوع شمار کیا گیا ہے اس کا نام اس لیے الاخلاص رکھا گیا ہے کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی توحید خالص کا تذکرہ ہے جس کے بغیر کوئی عبادت بھی قبول نہیں ہوتی۔