سورة التکاثر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیرفہم قرآن - میاں محمد جمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ التّکاثر تعارف : یہ سورت بھی اپنے نام سے شروع ہوئی ہے اس کا ایک رکوع ہے جس میں آٹھ آیات ہیں یہ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اس میں لوگوں کی حرص وہوس کا ذکر کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ لوگوں کی غالب ترین اکثریت مال کی محبت میں سرگرداں رہتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ قبر میں پہنچ جاتے ہیں، ایسے لوگوں کو دنیا کی حقیقت کا اس وقت علم ہوگا جب وہ جہنم کو اپنے سامنے پائیں گے اس وقت یہ دنیا کو بھول جائیں گے لیکن ان سے ہر نعمت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔