سورة العاديات - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے
بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ العادیات کا تعارف : یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے اس کا ایک رکوع ہے جو گیارہ آیات پر مشتمل ہے اس کے نزول کے بارے میں صحابہ کرام (رض) میں اختلاف پایا جاتا تھا تاہم حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اور دیگر صحابہ (رض) کا خیال ہے کہ یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں مجاہدین کے گھوڑوں کی قسم اٹھا کر جہاد کی فضیلت کی طرف اشارہ کیا ہے اور واضح فرمایا ہے کہ انسان مال کی محبت میں بڑا سخت ہے حالانکہ مال نے ہمیشہ نہیں رہنا اور بالآخر انسان نے قبر میں جانا ہے اور پھر اپنے رب کے حضور پیش ہونا ہے۔