سورة الزلزلة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے
بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ الزلزال کا تعارف : اس سورت کا نام اس کی پہلی آیت سے لیا گیا ہے یہ ایک رکوع پر محیط ہے جس کی آٹھ آیات ہیں۔ صحابہ کرام (رض) کی غالب اکثریت کا خیال ہے کہ یہ سورت مدینہ طیبہ میں نازل ہوئی اس میں قیامت کی ابتدا اور اس میں ہونے والے حساب و کتاب کا نتیجہ بتلایا گیا ہے اس میں اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرّہ برابر برائی کی ہوگی وہ بھی اسے اپنے سامنے پائے گا۔