سورة التين - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر فہم القرآن - میاں محمد جمیل ایم اے
بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃ التّین کا تعارف : یہ سورت اپنے نام سے شروع ہوتی ہے، اس کا ایک رکوع ہے جو آٹھ آیات پر مشتمل ہے۔ یہ سورت مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں چار قسمیں اٹھا کر انسان کا مرتبہ اور مقام بیان کیا ہے اس کے بعد بتلایا ہے کہ بے شک انسان پوری مخلوق میں اعلیٰ اور بہترین ہے مگر یہ اپنے مقام اور مرتبہ پر اسی وقت تک فائز رہ سکتا ہے جب تک حقیقی ایمان کے ساتھ صالح اعمال کرتا رہے گا جب آخرت کو فراموش کر کے اللہ تعالیٰ کی دائمی اور حقیقی حاکمیت کا انکار کرتا ہے تو پھر مخلوق میں سب سے بدتر ہوجاتا ہے۔