وَمِن ثَمَرَاتِ النَّخِيلِ وَالْأَعْنَابِ تَتَّخِذُونَ مِنْهُ سَكَرًا وَرِزْقًا حَسَنًا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
نیز کھجور اور انگور کے پھلوں سے بھی (ہم تمہیں ایک مشروب پلاتے ہیں) جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور عمدہ رزق [ ٦٤] بھی۔ اہل دانش کے لئے اس میں بھی ایک نشانی ہے
فہم القرآن : ربط کلام : اللہ کی قدرت کے مزید دلائل بشرطیکہ لوگ عقل و فکر سے کام لیں۔ معزز قاری کی سہولت کے لیے انگور کے بارے میں فہم القرآن جلد دوم کی معلومات درج کی جاتی ہیں۔ انگور : قرآنی نام : عِنَبٌ، اَعْنَابٌ (جمع) دیگر نام : Grape (انگریزی)، فرشک، انگور (فارسی)، عنب (عربی )، انگور (اردو، فارسی) قرآن مجید میں انگور کا تذکرہ : 1۔ البقرۃ، آیت :266 2۔ الانعام، آیت : 100 3۔ الرعد، آیت : 4 4۔ النحل، آیت : 11 5۔ النحل، آیت : 67 6۔ بنی اسرائیل، آیت : 91 7۔ الکہف، آیت : 32 8۔ المؤمنون، آیت : 19 9۔ یٰس ٓ، آیت : 34 10۔ النباء، آیت : 31۔ 32 11۔ عبس، آیت : 27۔ 28 انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں کیا جاتا ہے۔ اسی لیے قرآن حکیم میں اس کا ذکر عنب اور اعناب (جمع) کے نام سے مندرجہ بالا گیارہ آیات میں کیا گیا ہے۔ ( تفصیل کے لیے دیکھیے فہم القرآن جلد۔ 2صفحہ۔403)