سورة الاعراف - آیت 39
وَقَالَتْ أُولَاهُمْ لِأُخْرَاهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور پہلی جماعت پچھلی کے متعلق کہے گی۔ ''آخر تمہیں ہم پر کون سی برتری حاصل ہے (کہ تمہیں تو اکہرا عذاب ہو اور ہمیں دہرا یعنی دگنا ہو؟) لہٰذا تم بھی جو کچھ کرتے رہے ہو اس کے عذاب کا مزا چکھو''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی اگر ہم مجرم و بدکار تھے تو تمہار احال کونسا بہتر تھا تم نے اپنی مرضی سے کفر کی روش اختیار کی، (ابن کثیر۔ قرطبی) ف 1 اس سے مقصود تخویف وزجر ہے۔ (کبیر )