سورة الاعراف - آیت 2
كِتَابٌ أُنزِلَ إِلَيْكَ فَلَا يَكُن فِي صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنذِرَ بِهِ وَذِكْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ کتاب [٢] آپ کی طرف نازل کی گئی ہے۔ اس (کی تبلیغ) سے آپ کے دل میں گھٹن [٣] نہ ہونی چاہیئے۔ (کتاب اتارنے سے غرض یہ ہے) کہ آپ اس کے ذریعہ لوگوں کو ڈرائیں اور یہ مومنوں کے لئے یاد دہانی کا کام دے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی آپ (ﷺ) کسی خوف اور جھجک کے بغیر ان لوگوں تک پہنچادیں اور اگر لوگ آپ (ﷺ) کی مخالفت کریں اور آپ (ﷺ) کا مذاق اڑائیں تو آپ (ﷺ) رنجیدہ اور کبیدہ خاطر نہ ہوں کیونکہ آپ (ﷺ) کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے ہدایت دینا یا نہ دینا آپ (ﷺ) کا کام نہیں ہے۔