سورة الاعراف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یہ پوری سورت مکہ میں نازل ہوئی، قتادہ (رض) اور بعض دوسرے مفسرین اس میں سے آٹھ آیتوں واسئالھم عن القریتہ سے واذنتقنا الجمل فو قھم تک کو مستثنی ٰ کرتے ہوئے انہیں مدنی قرات دیا ہے۔ صحیح احادیث میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سورۃ کو مغرب کی دورکعتوں میں پڑھا۔ قرطبی، بحوالہ نسائی عن عائشہ )