سورة الانعام - آیت 149
قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ ۖ فَلَوْ شَاءَ لَهَدَاكُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ ان سے کہئے کہ (تمہارے قیاسات کے مقابلہ میں) اللہ کی حجت کامل [١٦٢] ہے لہٰذا اگر وہ چاہتا تو تم سب [١٦٣] کو ہدایت دے دیتا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
فوائد صفحہ ہذا۔ ف 1 یعنی تم جو یہ عذر پیش کر رہے تو وہ کسی عقلی اروعلمی بنیاد پر قائم نہیں ہے بلکہ محض تخمینہ اور گمان ہے اور اللہ پر بہتان باندھتے ہو ( ابن کثیر )