سورة الانعام - آیت 89

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَٰؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب بھی دی، قوت فیصلہ بھی اور نبوت بھی۔[٨٩] اگر یہ کافر ان باتوں کا انکار کرتے ہیں (تو پروا نہیں) ہم نے کچھ اور لوگوں کے سپرد [٩٠] یہ خدمت کردی ہے جو ان باتوں کے منکر نہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی کتاب شریعت اور نبوت کو اور یہ بھی ترجمہ ہوسکتا ہے کہ اگر اس یعنی نبوت کو نہ مانیں ( ابن کثیر) ف 2 یعنی اہل مدینہ اور انصار اس کی یہ تفسیر حضرت ابن عباس سے منقول ہے (شوکانی) یا مہاجرین اور انصار اور قیامت تک جتنے بھی ان کے اتباع ہوں گے یعنی وہ ان نعمتوں کا انکار نہیں کرتے بلکہ پوری کتاب پر ایمان لاتے ہیں۔ (ابن کثیر )