سورة الانعام - آیت 86
وَإِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور اسمعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ ان میں سے ہر ایک کو [٨٧۔ ١] ہم نے اقوام عالم پر فضیلت دی تھی
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 11 حضرت الیاس ( علیہ السلام) حضرت ہارون ( علیہ السلام) کی اولاد میں سے تھے، انجیل میں ان کا نام ایلیا مذکور ہے واللہ اعلم، (المنار) ف 12 یعنی اخطوب بن عجوز جو انبیائے بنی اسرائیل میں سے تھے اور حضرت الیاس ( علیہ السلام) کے خلیفہ تھے۔ (المنار ف 13 یعنی اپنے اپنے زمانہ کے تمام لوگوں پر ( وحیدی )