سورة الانعام - آیت 67

لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ ۚ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہر خبر کے ظہور کا ایک وقت مقرر [٧٤] ہے اور عنقریب آپ کو سب کچھ معلوم ہوجائے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 اس میں کفار کو تہدید ہے۔ (کبیر) یعنی اللہ تعالیٰ کو دی ہوئی خیر غلط نہیں ہو سکتی لیکن اس کا وقت آئے گا تو وہ بھی نازل ہوجائے گا اس وقت تم خود جان لو گے کہ جس چیز سے تمہیں باربار ڈرارہا تھا وہ کہاں تک سچی تھی اس عذاب سے مراد آخرت کا عذاب بھی ہوسکتا ہے اور وہ عذاب بھی جو دنیا میں بصورت حرب وقتال کفار پر آیا، (کذافی الکبیر )