سورة الانعام - آیت 66

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ ۚ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور آپ کی قوم نے اسے (قرآن کو) جھٹلا دیا۔ حالانکہ [٧٣] وہ حق ہے۔ آپ ان سے کہئے کہ میں تم پر داروغہ نہیں (کہ تمہیں راہ راست پر لا کے چھوڑوں)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 بہ کی ضمیر عذاب کی طرف بھی راجع ہو سکتی ہے قرآن یا تصریح آیات کی طرف بھی (رازی) یعنی میرا یہ کام نہیں ہے کہ تمہاری تمہاری تکذیب اور بد تمیزی پور خود عذاب نازل کر دوں نہ میرا کام تو صف یہ ہے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دوں نہ ماننے کی وعید پر متنبہ کر دو، اس کے بعد عذاب بھیجنا یا نہ بھیجنا اللہ کے اختیار میں ہے اور اسے بچنے کی فکر کرنا تمہارا کام ہے۔