سورة الانعام - آیت 56
قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ ۚ قُل لَّا أَتَّبِعُ أَهْوَاءَكُمْ ۙ قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آپ ان سے کہئے کہ : مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ ''میں ان کی عبادت کروں جنہیں اللہ کے سوا تم پکارتے ہو'' آپ ان سے کہئے کہ : میں تمہاری خواہشات کی پیروی [٦٠] نہ کروں گا اور اگر ایسا کروں تب تو میں بہک گیا اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہ رہا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 اوپر کی آیت میں تو یہ بیا ن ہوا کہ اللہ آیات کو کھول کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ حق واضح ہو۔ اور مجرموں کاراستہ ظاہر ہوجائے اب اس آیت میں مجرموں کے راستہ پر چلنے سے منع فرمایا جس سے یہ بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ ان کاراستہ کیا ہے۔، (رازی )