سورة الانعام - آیت 17
وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچانا چاہے تو اس تکلیف کو اس کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا اور اگر کوئی بھلائی [١٨] کرنا چاہے تو بھی وہ ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 پھر دوسروں کے آگے سجدے کرنا اور ان کی قبروں پر نذرانے چڑاھانا اور سمجھنا کہ وہ حاجات پوری کرسکتے ہیں بہت بڑی حماقت ہے قرآن نے اس بات پر خصوصیت کے ساتھ زوردیا ہے کہ ہر قسم کا نفع وضرر اللہ کے ہاتھ میں ہے اس پر عقیدہ پختہ ہو تو انسان شرک میں مبتلا نہیں ہوتا۔