سورة الانعام - آیت 15

قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز آپ کہئے'': اگر میں اپنے [١٦] پروردگار کی نافرمانی کروں تو میں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 آنحضرت (ﷺ) کی زبان مبارک سے اعلان کر واکر دوسروں کو بتایا گیا کہ اگر بفرض محال معصوم اور نیک ترین بندے سے بھی کسی نافرمانی کا ارتکاب ہوجائے تو وہ بھی ہمارے عذاب سے نہیں بچ سکتا پھر دوسروں کے لیے کیونکر ممکن ہے کہ تکذیب انبیا ( علیہ السلام) جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود ہمارے عذاب سے بے فکر ہو کر بیٹھ رہیں۔