سورة المآئدہ - آیت 118
إِن تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ۖ وَإِن تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اگر تو انہیں سزا دے تو وہ تیرے بندے ہی ہیں اور اگر تو انہیں معاف فرما دے۔[١٦٩] تو بلاشبہ تو غالب اور دانا ہے''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 یعنی تعذیب وغفران دونوں پر تجھے پوری قدرت حاصل ہے کہ ان سے جو سلوک کرنا چاہے کرے اور تیرا کوئ کام بھی حکمت سے خالی نہیں ایک حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن بعض لوگوں کو دیکھ کر آنحضرت (ﷺ)( ھٰؤلاء اصحابی) فرمائیں گے مگر آپ کو بتایا جائے گا کہ تم نہیں جانتے کہ تمہارے مرنے کے بعد انہوں نے دین کو بد ل ڈالا تو یہ سن کر آنحضرت بھی یہی عرض کریں گے(وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا)۔ اس سے معلوم ہوا کہ بعض فاسق لوگوں کی بھی شفاعت ہوگی ( قرطبی، رازی )