وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَاحْذَرُوا ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور (ان چیزوں سے) َبچو۔ [١٣٧۔ ١] پھر اگر تم نے حکم نہ مانا تو جان لو کہ ہمارے رسول [١٣٨] پر تو صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے
ف 6 یعنی جوئے اور شراب سے بازرہنا اللہ تعالیٰ اور اس كے رسول کی اطاعت ہے لہذا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی مخالفت سے ڈرو (کبیر، قرطبی) یادرہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت سے مراد قرآن وسنت کی پیروی هے۔اور سنت بھی قرآن کی طرح ایک مستقل ماخذ دین ہے آنحضرت (ﷺ) نے فرمایا (أُوتِيتُ الْقُرْآنَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ)۔ کہ مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس جیسی ایک اور چیز (یعنی حدیث) بھی (مشکوٰۃ) ف 7 اس میں وعید ہے ان لوگوں کے لیے جو اس حکم قطعی کے باوجود شراب نوشی اور قما ربازی سے باز نہیں آتے (کبیر)