سورة المآئدہ - آیت 67

يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ۚ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے رسول! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل کیا گیا ہے اسے لوگوں تک پہنچا دیجئے۔ اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو اللہ کا پیغام پہنچانے [١١٢] کا حق ادا نہ کیا۔ اور اللہ آپ کو لوگوں (کے شر) سے محفوظ [١١٣] رکھے گا۔ اللہ تعالیٰ یقینا کافروں کی رہنمائی نہیں کرتا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی اللہ تعالیٰ کے پیغام میں سے اگر کچھ چھپا لیاتو گویا سرے سے اس کا پیغام ہی نہیں پہنچا یا خصو صا یہود ونصاریٰاور منافقین کے متعلق اعلانات اس آیت میں ان لوگوں کی تردید ہے جو نبی (ﷺ) کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ آپ (ﷺ) نے قرآن کی بعض آیات عام مسلمانوں تک نہیں پہنچائیں بلکہ صرف علی (رض) اور اہل بیت کو بتائیں۔ حضرت علی (رض) نے خود ان کے اس خیال کی تردید فرمائی ہے چنانچہ مروی ہے کہ ابو جحیفہ نے حضرت علی (رض) سے دریافت کیا کہ آپ اہل بیت کے پاس کچھ اور آیتیں ایسی ہیں جو اس قرآن میں نہیں ہیں انہوں نے جواب دیا۔ ’’نہیں ہر گر نہیں‘‘ اس ذات کی قسم جس نے دانے پھاڑ کر اگایا اور جان کو پید کیا۔ البتہ فہم ہے جو اللہ تعالیٰ کسی کو قرآن کو بارے میں عطا فرماتا ہے (بخاری) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جوشخص یہ کہتا ہے کہ نبی (ﷺ) نے وحی کا کچھ حصہ چھپالیا وہ جھوٹا ہے۔ ( بخاری۔ مسلم)ا مام زہری (رح) فرماتے ہیں کہ حجۃ الوداع کے موقع پر چالیس ہزار کے مجمع نے ابلاغ رسالت اور ادا مانت کی شہادت دی ہے اور آنحضر (ﷺ) نے اپنے خطبہ میں دریافت فرمایا تم سے میرے متعلق پوچھا جائے گا تو تم اللہ تعالیٰ کے سامنے کیا جواب دو گے سب نے بیک وقت کہا ہم گو اہی دیتے ہیں کہ آپ (ﷺ) نے پہنچا دیا( اور اللہ کی امانت کا) حق ادا کردیا اور امت کی پوری خیر خواہی کی اس پر آپ (ﷺ) نے فرمایا(اللَّهُمَّ ‌هَلْ ‌بَلَّغْتُ) کہ اے اللہ میں نے پہنچا دیا ایک روایت میں ہے کہ آپ (ﷺ) نے فرمایا(اللَّهُمَّ ‌اشْهَدْ) اے اللہ گواہ ر ہیو( ابن کثیر۔ کبیر) ف 2 اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اللہ (ﷺ) کو اپنی خاص نگرانی میں لے لیا ہے چنانچہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو نبی (ﷺ) نے رات کا پہرہ موقوف فرمادیا (حاکم بیهقی) اور یہی بات دوسرے متعدد صحابہ (رض) سے بھی مروی ہے (ابن کثیر) ف 3 یعنی اللہ تعالیٰ کفار کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیگا (کبیر) حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں کہ یعنی اگر وے (وہ) دشمن ہوں تو تم بے فکر پہنچا و اور خطرہ نہ کرو (موضح) یا مطلب یہ ہے کہ ہدایت وگمراہی اللہ کے ہاتھ میں ہے اس لیے اگر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے تو غم نہ کرو ( ابن کثیر)