سورة المآئدہ - آیت 62

وَتَرَىٰ كَثِيرًا مِّنْهُمْ يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ان میں سے اکثر کو آپ دیکھیں گے کہ گناہ اور زیادتی کے کاموں اور حرام خوری میں تگ و دو کرتے پھرتے ہیں۔ جو کام یہ کر رہے ہیں، بہت برے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 اثم سے مراد وہ گناہ ہے جس کا نقصان کرنے والے کو ہوتا ہے جیسے جھوٹ، شرک کفر و بدعت اور عدوان وہ گنا ہے جس سے دوسرے کو بھی نقصان پہنچتا ہے جیسے ظلم وزیادتی حق تلفی وغیرہ۔ سُّحۡتَۚحرام مال جو بھی ناجائز ذریعے سے کما یا جائے (دیکھئے آیت 42)