سورة النسآء - آیت 133
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ وَيَأْتِ بِآخَرِينَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ قَدِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
لوگو! اگر اللہ چاہے تو تمہیں ہٹا کر تمہاری جگہ دوسرے لوگ لا [١٧٦] سکتا ہے اور اللہ اس بات پر پوری قدرت رکھتا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3 جب یہ آّیت نازل ہوئی تو آنحضرت (ﷺ) نے سلمان کی طرف اشارہ کر کے فرمایا :( ھم قوم ھذ )کہ یہاں آخرین سے مراد یہ لوگ ہیں (قرطبی)