سورة التکاثر - آیت 5

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ایسا ہرگز نہیں چاہیے کاش! تم یقینی طور پر جان لیتے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یقینا معلوم ہوتا یعنی اس میں کوئی شک و شبہ نہ ہوتا معلوم ہوا کہ آخرت سے غفلت اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غفلت کا موجب بنتی ہے۔ ف 10 یہ خطاب تمام لوگوں سے ہے۔ جیسے فرمایا :İوَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا ‌وَارِدُهَا Ĭاور تم میں سے کوئی نہیں جو اس پر آنیوالا نہ ہو۔