سورة الزلزلة - آیت 1

إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب زمین اپنی پوری شدت سے ہلا [١] دی جائے گی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی قیامت کے قریب جب وہ صور پھونکے جانے سے دہل جائے اور اس میں بھونچال آجائے۔