سورة الضحى - آیت 7

وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور راہ سے بھولا [٦] ہوا پایا تو راہ دکھا دی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی آپ حق کی تلاش میں سرگردان اور نبوت وغیرہ حقائق سے قطعی غافل تھے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو راہ حق کی توفیق دی۔ نبوت جیسی نعمت سے نوازا اور آپ پر اپنی کتاب اتاری۔ (کذا فی الموضح)