سورة الليل - آیت 19
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس پر کسی کا کوئی احسان نہ تھا جس کا وہ بدلہ چکاتا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 یعنی بخل، ریاء، نمود و نمائش اور دوسری دنیوی اغراض سے اس کا نفس اور حرام کی ملاوٹ سے اس کا مال پاک ہو اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کا شمار ان لوگوں میں ہو جو اپنے ہر کام سے صرف اسی کی رضا مندی چاہتے ہیں۔