سورة الليل - آیت 10

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو ہم اسے تنگی کی راہ پر چلنے کی سہولت دیں [٣] گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی اس کی کوئی مدد نہ کریں گے اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ایسے کام کرتا رہے گا جو اس کے لئے دنیا و آخرت میں جنجال اور وبال بنیں گے۔ اس کو دوسری آیت میں یوں فرمایا :İ ‌وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ كَمَا لَمْ يُؤْمِنُوا بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَنَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ Ĭ اس طرح ہم ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر دیتے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ (انعام :110) ایک حدیث میں ہے آنحضرت(ﷺ) نے فرمایا عمل کرو۔ (كُلٌّ مُيَسَّرٌ ‌لِمَا ‌خُلِقَ ‌لَهُ) ہر ایک کو اس کام کے لئے تیار کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا۔“ (ابن کثیر بحوالہ صحیح مسلم)