سورة الليل - آیت 7

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

تو ہم اسے آسان راہ پر چلنے کی سہولت دیں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی اس کی عادت اور خواہش کے مطابق نیک اعمال کو اس پر آسان کر دینگے اور انجام کا روہاں پہنچائیں گے جہاں اسے آرام ملے۔ یعنی جنت میں ۔ کچھ یہی مفہوم ہے جسے ”ہمت مرداں مدد خدا“ کا محاورہ ادا کرتا ہے۔