سورة البلد - آیت 20
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ان کے لیے آگ ہے جو ہر طرف [١٤] سے بند کردی گئی ہوگی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 یعنی انہیں دوزخ میں پھینک کر اس کے تمام دروازے بند کردیئے جائیں گے تاکہ انہیں کسی طرف سے ہوا نہ لگنے پائے اور نہ وہ بھاگ کر کہیں جا سکیں۔