سورة البلد - آیت 16

أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

یا کسی خاکسار [١١] مسکین کو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی جو محتاجی کی وجہ سے خاک میں رل رہا ہو جس کا نہ کوئی گھر ہوا اور نہ اس کے پاس پہننے کے لیے لباس رہا ہو۔ قرضوں کا بوجھ سر پر الگ لدا ہوا۔