سورة البلد - آیت 4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کہ ہم نے انسان کو سختی جھیلتے رہنے والا پیدا کیا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 یعنی ابتداء سے انتہا تک سختیاں اور مصیبتیں ہی جھیلتا رہتا ہے کبھی بیماری میں گرفتار ہے کبھی رنج میں کبھی فقر و فاقہ میں اور کبھی کسی اور فکر میں۔ عمر بھر میں مشکل ہی سے کوئی لمحہ آتا ہے جب وہ ہر لحاظ سے بے فکر اور مطمئن ہو