سورة الفجر - آیت 17
كَلَّا ۖ بَل لَّا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(یہ معیار) ہرگز (درست) نہیں بلکہ تم لوگ یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یعنی تمہارا یہ خیال درست نہیں کہ جس پر وہ روزی تنگ ہے وہ اس کی نظر میں ذلیل ہے اور جس کو وہ بھرپور دولت دیتا ہے وہ اس کے نزدیک پسندیدہ ہے بلکہ بسا اوقات کفار کو دنیاوی مال و متاع سے نوازا جاتا ہے تاکہ اپنی سرکشی میں مزید ترقی کرتے رہیں۔ اسی کا نام اسد درج ہے۔