سورة الغاشية - آیت 22

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

آپ ان پر محاسب [١٠] نہیں ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی آپ کے ذمہ صرف سمجھانا اور ڈرانا ہے۔ آپ کا کام یہ نہیں ہے کہ ایمان کو زبردستی لوگوں کے دلوں میں اتار دیں۔ دلوں میں ایمان اتارنا یا نہ اتارنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔