سورة الغاشية - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یہ سورۃ بالاتفاق مکی ہے اوپر حضرت نعمان بن بشیر کی یہ روایت گزر چکی ہے کہ رسول اللہ ﷺ عیدین اور جمعہ کی نمازیں پہلی رکعت میں : سبح اسم ربک الاعلی“ اور دوسری رکعت میں یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔ (فتح القدیر)