سورة الطارق - آیت 16

وَأَكِيدُ كَيْدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں [١٢]

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی ایسی تدبیر کر رہا ہوں جس سے ان کے تمام مکر و فریب ناکام ہو کر رہ جائیں اور وہ اپنے جال میں خود پھنس جائیں۔ مراد وہ استدراج ہے جس کے متعلق فرمایا : İ‌سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ ، وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌĬ انہیں ہم درجہ بدرجہ اس طرح تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ ا نہیں خبر تک نہ ہوگی میں انہیں مہلت دے رہا ہوں میری چال بڑی پختہ ہے۔“ (اعراف 182-183) ہجرت سے پہلے کفار مکہ نے نبی (ﷺ)کو قتل کرنے کی خفیہ اسکیم بنائی لیکن اللہ تعالیٰ نے بری طرح ناکام بنایا۔