سورة الطارق - آیت 13

إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

کہ وہ (قرآن) حق کو باطل سے الگ کرنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی دو ٹوک کلام جس سے حق و باطل الگ الگ ہوجاتے ہیں اور کسی کو دن کے پہچاننے میں دقت نہیں رہتی۔