سورة الطارق - آیت 8
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یقینا اللہ اسے لوٹانے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر [٦] ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی اللہ تعالیٰ۔ کیونکہ عقل خود تسلیم کرتی ہے؟ کہ کس چیز کو دوبارہ بنانا اسے ابتداءً بنانے کی بہ نسبت کہیں آسان ہوتا ہے۔