سورة الطارق - آیت 5

فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

لہٰذا انسان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز [٤] سے پیدا کیا گیا ہے؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی اپنی حقیقت اور بساط پر غور کرنا چاہئے کہ کس برتے پر اللہ ذوالجلال والا کرام کے مقابلے میں اکڑفوں دکھاتا ہے۔