سورة الطارق - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یہ سورۃ بالا تفاق مکی ہے حضرت خالد عدوانی کہتے ہیں کہ میں نے ثقیف (طائف) کے بازار میں رسول اللہ (ﷺ) کو کمان یا لکڑی پر ٹیک لگائے کھڑے دیکھا۔ آپ(ﷺ) ثقیف والوں سے اللہ کی راہ میں مدد طلب کرنے کے لئے ان کے ہاں آئے تھے آپ (ﷺ)نے سورۃ الطارق سنائی میں نے اسے یاد کرلیا حالانکہ میں اس وقت کافر تھا پھر اسلام کی حالت میں نے اسے پڑھا۔ (فتح القدیر بحوالہ تاریخ امام بخاری)